Our social:

Thursday, February 14, 2013

عترافِ محبت۔



عترافِ محبت۔

لو آؤ کے رازِ پنہاں کو رسوائے حقیقت کرتا ہوں
دامنِ زبانِ خاموشی کو لبریزِ شکایت کرتا ہوں
گھبرا کے ہجومِ غم سے آج افشاں ، افشائے حقیقت کرتا ہوں
اظہار کی جرّات کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
مدّت سے محبت کرتا تھا، سو جان سے تم پر مرتا تھا
راتوں کو میں روتا رہتا تھا،راتوں کو میں آہیں بھرتا ہوں
ہاں راتوں کو آہیں بھرتا تھا، پر تم سے کہتے ڈرتا تھا
آج اس کی جسارت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
جب رات کی بے کس تنہائی میں، آپ کو تنہا پاتا ہوں
میں بربطِ دل سے سوز و گداز عشق کے نغمے گاتا ہوں
اتنا تو بتا دو تم بھی مجھے
کیا میں بھی کبھی یاد آتا ہوں
بتلاؤ کے منّت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں
گر حکم دو روشن تاروں کو میں لا کے جھکا دوں قدموں پر
جنّت کے شگفتہ پھولوں کی جنّت سی بسا دوں قدموں پر
سجدہ گاہء مہر و ماہ کو بھی سجدے میں گِرا دوں قدموں پر
ناچیز ہوں ہمت کرتا ہوں
میں تم سے محبت کرتا ہوں..............!!

0 comments:

Post a Comment

Sponsor

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...